قصور: (مہر حسن حسین)شہر قصور میں سوئی گیس کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں کا سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ ختم کرکے بلا تعطل سپلائی کا مطالبہ کردیا۔
قصور کے مختلف علاقوںگندم منڈی، لنڈا بازار،کوٹ غلام محمد خان،کوٹ فتح دین خان،کوٹ پیراں،کوٹ حلیم خان،کوٹ مراد خان،رکن پورہ،کھارا روڈ، شاہ عنایت کالونی،جماعت پورہ،بھسر پورہ،سلامت پورہ،کوٹ علی گڑھ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔اگر کسی وقت چوبیس گھنٹوں میں گیس آتی بھی ہے تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے جس سے کھانا یا روٹیاں تو درکنار بچوں کا دودھ تک گرم نہیں کیا جاسکتا۔
یونٹی گروپ آف لایئرز ڈسٹرکٹ بار قصور کے چیف آرگنائزر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سپریم کورٹ ایم یٰسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ،سینئر صحافی رفیق نثار اورشہریوں سمیت سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مہمان نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ وفاقی وزیر و سیکریٹری انرجی پاور قدرتی وسائل،اوگر حکام اور متوقع وزیراعظم میاں شہباز شریف۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی توجہ اس اہم بنیادی مسئلے کی جانب دلاتے ہوئے گیس بحالی پریشر کیساتھ مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور نے گذشتہ کئی دھایﺅں سے اور الیکشن 2024 میں بھی ن لیگ کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے تازہ تازہ کامیاب کروایاہے۔ صارفین اور اپنے ووٹروں کو اتنی بڑی سزا نہ دیں۔فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لےکر گیس سپلائی کو یقینی بنوائیں کیونکہ لیگی ایم این اے اور ایم پی اے کو ماضی کی طرح اب بھی عوام کے کسی مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں کے علاوہ مین فیروز پور روڈ،رایﺅنڈ روڈ،شہباز روڈ کوٹ اندرون موری گیٹ سرکلر روڈ جوکہ MPA اور MNA کے علاقے ہیں کی گیس مکمل پریشر کے ساتھ آرہی ہے ۔ ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ ہے کہ قصور شہر کے متاثرہ علاقوں کی گیس سپلائی فی الفور بحال کروائی جائے۔
قصور،سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ،صارفین سڑکوں پر آگئے



















