اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اسمبلی میں اگلا مرحلہ نئے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا ہے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) و اتحادیوں اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور اتحادیوں کی طرف سے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت آج دن 12 بجے تک مقرر تھا جس سے قبل یہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی طرف سے سپیکر کیلئے سردار ایاز صادق جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نامزد امیدوار ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے سپیکر کیلئے عامر ڈوگر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید اکبر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ نئے سپیکر کا انتخاب سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کرائیں گے جبکہ نئے سپیکر اپنے انتخاب کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خفیہ ووٹنگ سے کل بروز جمعہ ہو گا۔
سردار ایاز صادق اور عامر ڈوگر کے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع



















