اپوزیشن میں بیٹھنے کااعلان ، اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ،مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی:فضل الرحمن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے،مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی۔

پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا اسمبلی آ کر کیسا لگا ،فضل الرحمن نے کہا اسمبلی تو نہیں، کوئی اور چیز ہے،یہی عالم رہا تو اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی،سپیکر، ڈپٹی سپیکر،وزیراعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گے،اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

فضل الرحمن نے کہاابھی نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور آئی پی پی کے نمائندوں پر مشتمل وفد آیا تھا،بے تکلفی تو ہے،نتیجہ عوام کے ہاتھ میں نہ ہونےوالی پارلیمنٹ میں حصہ نہیں لیں گے،ایوان کو عوام کانمائندہ کم سمجھتے ہیں۔

صحافی کے سوال کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کےساتھ مل کر احتجاج کریں گے پر فضل الرحمن نے کہا دیکھیں اور انتظار کریں، آپ کےساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔

بعدازاں فضل الرحمن نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی،ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، بی اے پی کے صدر خالد مگسی، مرزا آفریدی سمیت و دیگر بھی شریک ہوئے،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔