اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج کردی،ای سی پی نے انتخابی عذرداری کیس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر (آر او)کو 3روز میں نتائج مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی این اے 128کے ریٹرننگ افسر کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی،جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
نوازشریف کی مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کی درخواست خارج



















