خیبرپختونخوا،بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد: (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، گھڑی ،لوٹے کی گونج،اسد قیصر کے بھائی کی چھٹی،سنی اتحاد کونسل نے بابر سلیم سواتی کو سپیکر اورثریا کو ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کردیا۔

صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تقریباً پونے ایک بجے شروع ہوا،مرحومین و شہدا کےلئے دعائے مغفرت کرانے کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے 115 نومنتخب اراکین سے حلف لیا،تقریب حلف برداری کے بعد مشتاق غنی نے کہاسپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ جمعرات کو ہو گی۔

قبل ازیں ن لیگ کی کارکن صوبیہ خان ہاتھ میں گھڑی لےکر اسمبلی ہال پہنچیں ،لوگوں کو گھڑی دکھا رہی تھیں پی ٹی آئی کارکنوں نے خالی بوتل، جوتا، بال پین ، لوٹا پھینک دیا لیکن صوبیہ خان مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں،ایوان شدید نعروں سے گونج اٹھا،اسمبلی میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی ،اجلاس دیکھنے کے خواہشمند افراد دھکم پیل کرتے ہوئے اسمبلی ہال میں جاگھسے،شدید دھینگا مشتی بھی ہوئی۔

دریں اثنا سنی اتحاد کونسل نے اسد قیصر کے بھائی عاقب کی نامزدگی واپس لیکربابر سلیم سواتی کو سپیکر اورثریا کو ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کردیا،سلیم سواتی مانسہرہ ،ثریا چترال سے منتخب ہوکر اسمبلی پہنچیں۔

علاوہ ازیں اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور پر فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، بیرسٹر گوہر ،عمر ایوب سیاسی جماعتوں سے روابط کیلئے کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے،ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل پر پارٹی نے فیصلہ تبدیل کیا۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا،اجلاس میں الیکشن کے دوران دھماکوں میں شہید افراد کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی،نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے موقع پردھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا،پولیس نے مظاہرین کو اسمبلی کی طرف جانے سے روکدیا۔