ساہیوال:(بےورورپورٹ)ممنوعہ اور غیر معیاری خوراک کی ترسیل کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ساہیوال ڈویژن میں ریسٹورنٹس، سکول و کالجز کی کینٹینز، پاپڑ فیکٹریز اور کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، 50 لٹر غیر معیاری مشروبات، 30 کلو چائنہ نمک تلف،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔
چیچہ وطنی بائی پاس پر 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں گندگی پائے جانے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 28 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے، اسی طرح فرید ٹاون، گول چکر پر واقع کریانہ سٹورز اور ڈرنکس کارنر کو ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے، خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر مجموعی طور پر 33 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دئیے گئے۔
شیراں والی گلی ساہیوال میں سنیکس یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا، مزید اوکاڑہ میں 2 سکولز کی کینٹینوں کو پابندی کے باوجود کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 35 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے، مزید برآں عارفوالا میں پابندی کے باوجود تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر نجی کالج کینٹین کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیاگیا۔
ساہیوال: فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،50 لٹر غیر معیاری مشروبات، 30 کلو چائنہ نمک تلف



















