واسا چیف کیمسٹ کی نا اہلی،پینے کے پانی کا بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے میں مکمل ناکامی
لاہور (قمر عباس نقوی) واسا چیف کیمسٹ کی نا اہلی پینے کے پانی میں بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ، کلورین چوروں کیخلاف کارروائی کر نے کی بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنے لگی ،لیب فیلڈ سٹاف پانی کے نمونہ جات کو پاس کرنے کی مد میں مبینہ رشوت لینے کا انکشاف ،شہری محضر صحت پانی پینے سے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ۔تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کامنصوبہ کیمسٹ کی جانب سے ناکام کرنے کی خاطر سرگرم دکھائی دے رہی ہے ماضی میں سابق حکومت پنجاب کی طرف سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر لاہوریوں کی دہلیز پر موبائل لیب کا سلسلہ شروع کیا گیا جو کہ بعد میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے واسا لیب انتظامیہ کی جانب سے پانی کے نمونہ جات کا عمل کاغذی کارروائی تک محدود کر دیا گیا ہے کیمسٹ ٹیم کی جانب سے مبینہ طور پر شہریوں کے پینے کے صاف پانی اور جراثیم سے پاک رکھنے کے عمل کو رشوت کے بوجھ تلے دفن کر رکھا ہے جس سے کلورین کی چوری میں چیف کیمسٹ اور ٹیم کی جانب سے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق کیمسٹ انتظامیہ کی جانب سے عرصہ دراز سے کلورین کی مقدار میں کمی یا پورا ہونے کی رپورٹ کو مرتب کرنے میں مبینہ طور پر زاتی پسند اور نا پسند سمیت مبینہ رشوت وصولی کی بنیاد پر ایم ڈی واسا کو سب اچھا کی رپورٹ کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ متعدد مفاد پرست افسران و ملازمین کی طرف سے کلورین کو استعمال کرنے کی بجائے چوری کرکے فروخت کرنے کی منصوبہ بندی دیکھنے میں آرہی ہے چیف کیمسٹ ٹیم نے شہریوں کی صحت کو متعلقہ سب ڈویژن کے افسران کے رحم و کرم پر چھوڈ رکھا ہے نمونہ نظام میں نا اہلی کے منصوبہ سے شہری پینے کے پانی میں مختلف محضر صحت جراثیم پی رہے ہیں جس سے لاہوریوں کی جانوں کے ضیاع کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔ واسا خاتون چیف کیمسٹ نے روزنامہ ”مشرق“ کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو بھی لکھنا ہے اس حوالے سے معلومات ایم ڈی واسا فراہم کریں ،ان کو لیٹر لکھیں وہی جواب دیں گے۔



















