کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے سکیورٹی پلان تیار

کراچی (مشرق نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے جس کیلئے ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز فرائض انجام دیں گے۔ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔ کمانڈوز سٹیڈیم، پریکٹس گرانڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگے۔شائقین کیلئے چائنا گرینڈ پارکنگ کیلئے مختص کیا گیا ہے اور میچ سے تین گھنٹے قبل سٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق سٹیڈیم آنے والوں کیلئے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔