چنیوٹ شہر میں آتش بازی کے سامان کی فروخت عام، پولیس خاموش تماشائی

چنیوٹ:( رانا وقاص)شہر بھر میں سرعام آتش بازی کے سامان کی فروخت کا سلسلہ جاری پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔

شب برات کی آمد کے سلسلہ میں اندرون شہر کے مختلف بازاروں میں آتش بازی کے سامان کے سٹال سج گئے اورآتش گیر مواد کی سرعام فروخت جاری ہے جس پر شہری وسماجی حلقوں نے تھانہ سٹی پولیس کی حدود میں آتش بازی کے سامان کی فروخت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ شہر کی مختلف دکانوں اور یڑھیوں پر ماچس پٹاخہ اور دیگر آتش گیر مواد فروخت کیا جا رہا ہے جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہمارا ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری کاروائی عمل میں لائے۔