الزامات من گھرٹ،لیاقت چٹھہ کیخلاف توہینای سی پی یا کریمنل کارروائی کی جائے:انکوائری کمیٹی
اسلام آباد (بیورورپورٹ) انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کو من گھڑت قرار دےدیا ، ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کےخلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش کر دی، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کر کے کمیشن کو پیش کر دی،انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں، انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی، انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے لیاقت چٹھہ کےخلاف توہین الیکشن کمیشن یا کریمنل کارروائی کی جائے،ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے لیاقت چٹھہ نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا، لیاقت چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی،رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان لگایا گیا ہے، 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے۔



















