لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)PSL9میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر نمایاں رہے،پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم ، صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری بنی،صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر بد قسمتی سے رن آوٹ ہوگئے،کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی،ہدف کے تعاقب میں پشاور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بناسکی اور کوئٹہ نے میچ 16 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
PSL9میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا



















