نیویارک:(بیورورپورٹ)میئر نیویارک ایرک ایڈم حقیقی عوامی نمائندے،کمیونٹی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
میئر نیویارک سٹی ایرک ایڈم نے کمیونٹی لیڈر ز کو اپنے گھر گریسی مشن میں مدعو کیا ، پاکستانی ڈاکٹر خالد ،سلمیٰ کوثر، راحیلہ اسلم ،ممتاز کشمیری رہنما و سینئر صحافی خواجہ فاروق سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
میئر کمیونٹی کے تمام افراد سے گھل مل گئے ، تصاویر بنائیں ،اس موقع پر کمیونٹی کے افراد نے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ایرک ایڈم نے نیو یارک سٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔
سابق کمشنر سول کمپلینٹ نیویارک سٹی ممتاز سماجی رہنما ،ڈاکٹر خالد ، ڈاکٹر سلمیٰ کوثر، راحیلہ اسلم ،ممتاز کشمیری رہنما و سینئر صحافی خواجہ فاروق نے کہا ایرک ایڈم نے خود کو حقیقی عوامی نمائند ہ ثابت کردیا،نیویارک سٹی کی ترقی وکمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں، رہنماو¿ں نے کہا مئیر سٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کےلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
میئر نیویارک ایرک ایڈم حقیقی عوامی نمائندے،کمیونٹی سے گھل مل گئے



















