ڈیوٹی کی خلاف ورزی پر سرکاری اہلکاروں کو 2سال تک سزا

اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)ڈیوٹی کی خلاف ورزی پر سرکاری اہلکاروں کو 2سال تک سزا،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 172کے تحت سرکاری اہلکاروں کو سزاﺅں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایکٹ کی شق 172کے مطابق پیپرز سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر الیکشن ڈیوٹی پر موجود آفیشل کو 6ماہ تک سزا و جرمانہ ہوگا، سرکاری اہلکار کو سزا کے علاوہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،الیکشن ایکٹ کی شق 188کے مطابق آفیشل ڈیوٹی پر خلاف ورزی پر 2سال تک سزا ،ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔