لاہور (اپنے نمائندے سے) شہریوں نے پٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پیدا ہونے والی مالی مسائل پر ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران نگران ہو یا مستقل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کو مالی بحران میں مبتلا کرنے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتے۔ حکمران ذاتی عیاشیوں کے حصول کی خاطر کبھی گیس و بجلی اور کبھی پٹرول بم گراکر عوام سے دووقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم کر دیا گیا ہے حکمران عوام کی خدمت کے نام پر عوام کو خادم بنایا گیا ہے گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں نے واپس نہ لیا تو سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا ۔شہری ایاز احمد کا کہنا تھا کہ حکمران زاتی عیاشیوں کی خاطر اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی منصوبہ بندی اختیار کرتے ہیں گیس و بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے فیصلہ نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ حکمران عارضی ہو یا مستقل عوام دشمن منصوبہ بندی ہی اختیار کرتے ہیں آئے روز مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ شہری محمد علی میاں نے کہا کہ گیس تو مل ہی نہیں رہی اس کی قیمتوں میں 67فیصد اضافہ کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داری نہیں ان سے مختلف مد میں مال کمانے کی ذمہ دار ہے حکمران جس شکل میں ہو عوام دشمن ہی ہو گا ۔ارشاد احمد ،رانا عمران ،غلام مرتضیٰ نے کہا پاکستان میں عوام نام کی کوئی چیز موجود نہیں صرف حکمران طبقہ موجود ہے عوام کو اقتدار کے حصول کی خاطر تک ہی رکھا ہوا ہے مطلب نکلتے ہی عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھا جاتا ہے گیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی خاطر کیا گیا ہے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے حکمران طبقہ کو چاہیے کہ وہ عوام کو آہستہ آہستہ قیمتوں میں اضافہ کے نام پر موت دینے کی بجائے ایٹم بم کا استعمال کرکے پوری قوم کو موت کی نیند دے دی جائے کیونکہ اس رویہ نے ثابت کر دیا حکمران کوئی بھی ہو عوام سے سہولیات کو سلب کرنے پر ہی لگے ہوئے ہیں اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عوام سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہو جائے گی فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکمرانوں نے مزید مہنگائی کی دلدل دھکیل دیا ،شہریوں کی مشرق سروے میں دہائی



















