ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کاغذی، ٹریک کی دیکھ بھال زیرو، ٹرینیں حادثات کا شکار

لاہور (اپنے نمائندے سے ) ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کاغذوں تک محدود، ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال عملی طور پر زیرو، ٹرینوں کو حادثات کا سامنا، انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام میں منصوبہ بندی کا فقدان ، ایک موریہ پل میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے ریلوے ٹریک شدید متاثر ٹرینیں تاخیر کا شکار مسافروں کو پریشانی کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ کی جانب سے انگریز سے وراثت میں ملنے والے ٹریک میں بہتری لانے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے منصوبہ بندی کا فقدان دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ٹریک کی خرابی کے باعث مختلف روٹس کی مسافر ٹرینوں کو حادثات کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے ریلویز کو مالی نقصان سمیت انسانی جانوں کو بھی نقصان ہوا۔ اس پر ریلویز کی جانب سے انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں جو کہ بعد میں کاغذوں میں ہی غائب ہونے سے ٹریک کے مسائل سے نجات حاصل کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات نہیں کیا جا رہے ریلویز انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت قلعہ شیخو پورہ سے شاہدرہ کے چار پل اور قلعہ صوبہ سنگھ کے ایک پل کو بھی عارضی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے جن کو عارضی پلرز پر کھڑا کیا گیا ہے اور اس پل پر ٹریک گزار کر ٹرینوں کو چلایا جا رہا ہے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک موریہ پل قائم ہے جس کے نیچے سے مختلف نوعیت کی ٹریفک کا گزر ہے گزشتہ روز صبح سویرے تیز رفتار ٹرک نے اک موریہ پل میں ٹکر مار دی جسکے بعد ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ٹرک کی ٹکڑ کے نتیجہ میں ایک موریہ پل ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے شدید متاثر ہوا ہے اس کا مستقل حل نکالنے کی بجائے عارضی حل پر ہی انحصار کیا گیا اور تمام ٹرینوں کے ڈرائیورز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ایک موریہ پل سے ٹرین کو سست روی سے گزرے لاہور سے آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کوایک موریہ پل ٹریک سے 10 سے پندرہ کی رفتار میں گزرنے کی ہدایات کی گئی ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہریلویز انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث آئے روز ٹریک اور پلز کی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو حادثات کا سامنا رہا ہے جس سے ریلویز کو مالی اور مسافروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک موریہ پل کے نازک مزاجی سے ٹرک کی ٹکڑ سے ریلوے ٹریک شدید متاثر ہونے سے کوئی حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے کئی گھنٹے ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل بند ہو گئی۔ اک موریہ ٹرک ٹکر لگنے سے ریلوے اسٹیشن لاہور سے آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تا خیر کا شکار ہوئی ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں سخت دشواری کا سامنا رہا ۔ ریلوے سٹیشن میں آنے اور جانے والی ٹرینوں کیلئے ٹریک کو عارضی طور پر بحال کیا گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق اک موریہ پل سے ٹریفک کو روکا نہیں گیا متاثرہ حصوں سے گاڈیوں کی رفتار کم کرکے گزارا جا رہا ہے واقعہ کیسے پیش آیا جاننے کیلئے وقت درکار ہے اس حادثہ کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔