اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار دیدی۔ ریٹائرڈ ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے معاونت کیلئے عدالتی معاون مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ نے سماعت 19 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے عدالتی معاونین کے نام اور قانونی سوالات آج ہی طلب کرلئے۔
ریٹائرڈ ججوں کیخلاف کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار



















