عجیب صورتحال، صبح کوئی جیتا شام کو دوسرا، انتخابات کو مذاق بنادیا گیا، جے یوآئی

کوئٹہ: (بیورورپورٹ)جے یوآئی نے کہاہے انتخابات کو مذاق بنادیا گیا ، صبح کوئی جیتا شام کو دوسرا،عجیب صورتحال ہے،قلات کے علاقے جوہان کے 7پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کرایاجائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے کہاقائد فضل الرحمن نے 14 فروری کو مرکزی عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا،بلوچستان کی سطح پر ہرایا گیا، شاید 2018 میں بھی ایسا نہیں ہوا،نتائج تبدیل کئے گئے،لاڑکانہ میں پرامن احتجاج پر گولیاں چلائی گئیں۔

غفور حیدری نے کہاپی بی 36 قلات کے 7 پولنگ سٹیشن متنازع ہیں، دوبارہ فارم 47 جاری ہونا غیر قانونی ہے،جوہان کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرایاجائے۔