کراچی (مشرق نیوز) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے سود مند ثابت ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر نے 2 سال میں جہاں بھی لیگ کھیلی وہ ٹیم ٹاپ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور سہیل خان نئی اور پرانی گیند کروانے کے ماہر ہیں۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دی۔انہوںنے کہاکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے محسن نقوی نے بہترین کام کیے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلئے غیرملکی کھلاڑی میچز شروع ہونے سے پہلے آجائیں تو اچھا ہے۔انڈر19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے سود مند ثابت ہوں گے، سرفراز احمد



















