گجرات:(بےورورپورٹ)عوام نے مینڈیٹ سے نواز مگر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ چوہدری شجاعت کرینگے بڑوں کے ہوتے ہوئے مشاورت سے نہ کئے جانیوالے فیصلوں کے نتائج بہتر نہیں ہوتے جو جماعت کرپشن اور چوروں کو پکڑنے کا مینڈیٹ لیکر آئی اسکا حشر سب نے دیکھ لیاعوام نے جس محبتوں سے نوازا وہ چودنری شجاعت کی زندگی بھر کی کمائی ہے،ان خیالات کااظہارنومنتخب ایم این اے چودھری سالک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چودھری سالک نے کہاق لیگ نے ہر دور میں اپنی الگ شناخت بنائی اور برقرار رکھی ہے عوام نے جس محبتوں سے نوازا وہ چوہدری شجاعت کی زندگی بھر کی کمائی ہے سوچی سمجھی سازش کے تحت نتائج تبدیل کرنیکا شور واویلا کیا جارہا ہے ان کےلئے صرف اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ بڑ وں کے ہوتے ہوئے مشاورت سے نہ کئے جانیوالے فیصلوں کے نتائج بہتر نہیں ہوتے اس لئے جو جماعت کرپشن اور چوروں کو پکڑنے کا مینڈیٹ لیکر آئی اسکا حشر سب نے دیکھ لیا۔
سیاسی اتحاد کا فیصلہ چودھری شجاعت کرینگے، چودھری سالک



















