موبائل ،انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنارہا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات پر عام انتخابات کے موقع پرپہلی بار ملک بھر میں موبائل ،انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنارہا،امیدواروں،پولنگ ایجنٹس کو بھی رابطے میں مشکلات درپیش رہیں۔

وزارت داخلہ نے کہاملک بھر میں سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ،امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔