ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرینگے:رانا ثنا

فیصل آباد: (صداقت علی شاہ)صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا ءنے کہاہے پاکستان کچھ وجوہات کی بنا پر مشکلات میں ہے، لیگ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرینگے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاپاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہوگا،جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا،انتخابات میں بہترین انتظامات پرالیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام نے خوش اسلوبی سے حق رائے دہی استعمال کیا۔