آسٹریلیا نے بالز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی

کینبرا (مشرق نیوز) آسٹریلیا نے ون ڈے کی تاریخ میں بالز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی۔کینبرا میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 24.1اوورز میں 86رنز بناکر آل آﺅٹ ہوئی، محض تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنیز 32، کیسی کارٹی 10جبکہ روسٹن چیس 12رنز بناکر نمایاں رہے۔کینگروز کی جانب سے زیویر بارٹلیٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلوی ٹیم نے 87رنز کا ہدف محض 6.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، (259)بالز کے اعتبار سے جیت کینگروز کی ابتک کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ہے۔