گوجرانوالہ :(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاص احمد مو ہل نے الیکشن کے شفاف‘ آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کی قومی ذمہ داری مکمل غیر جانبداری اور خلوص نیت سے ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاالیکشن کمیشن آاور حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت الیکشن ڈے پر متعلقہ افسران اور اداروں کے مابین موثر کوارڈینیشن اور امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں کئے جانےوالے اقدامات کی مانیٹرنگ کےلئے ضلع کونسل کی عمارت میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے جو انتخابی نتائج مکمل ہونے تک مسلسل کام کرےگا۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار الیکشن کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
ایس این اے تنویر عباس نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو کنٹرول روم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کنٹرول روم کے ذریعے متعلقہ محکموں کی کوارڈینیشن اور امن وامان کی صورتحال کو مسلسل مانٹر کیا جائے گا اور پولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران سٹاف اور دیگر اہل کاروں‘ الیکشن پلان کے تحت ٹرانسپورٹ کے روٹس‘ رجسٹرڈ ووٹروں کا ڈیٹا قومی اسمبلی کے حلقوں کی تفصیل دستیاب ہوگی اورضرورت کے مطابق متعلقہ افسران کو فرائض کی ادائیگی کے حوالہ سے کنٹرول روم کے ذریعے ہدایات کے جاری کی جا ئیں گی۔
شفاف ، آزادانہ انتخابات قومی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ



















