اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے یورپی یونین پاکستان کا اہم اقتصادی و سٹریٹجک پارٹنر ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے تیسرے ای یو انڈوپیسفک وزارتی فورم 2024 کے موقع پر یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل ،بیلجیئم کی ہم منصب حدجہ لہبیب سے ملاقات کی،دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تجارتی و کثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت ،اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر خارجہ نے کہا یورپی یونین اہم اقتصادی و سٹریٹجک پارٹنر ہے،پاکستان یورپی یونین کےساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہےں اور مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے،یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو تیسرے یورپی انڈوپیسفک وزارتی فورم میں شرکت کےلئے برسلز آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا،پاکستانی اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ نے مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مسلسل رابطوں و تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا ۔
یورپی یونین اہم اقتصادی و سٹریٹجک پارٹنر ہے،وزیر خارجہ



















