انتخابی نشان کوئی بھی ہو گجرات کے عوام ووٹ پرویز الٰہی کو ہی دینگے،سمیرا الٰہی

گجرات:(بےورورپورٹ)گجرات میں اپنے مخالف امیدوار بھتیجوں کو جواب دیتے ہوئے چودھری شجاعت کی ہمشیرہ سمیرا الٰہی نے کہا ہے انتخابی نشان کوئی بھی ہو گجرات کے عوام ووٹ پرویز الٰہی کو ہی دینگے۔

سمیرا الٰہی نے کہا 6 بہنوں کا پرویزالٰہی کے ساتھ ہونا اس بات کا ثبوت ہے پرویز الٰہی حق پر ہیں اور اسی وجہ سے مشکلات برداشت کر رہے ہیں، آج ووٹوں کےلئے دادا کا نام استعمال کرنے والوں کو دادا کی قبر کا بھی پتہ نہیں ،ظہور الٰہی کی بیٹیاں ظلم کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گی، کوئی خوف زدہ نہیں کر سکتا ،پرویز الٰہی کی انتخابی مہم کیلئے جو ہمارے پاس آتا ہے اسے تھانہ بلا لیا جاتا ہے پرویز الٰہی کو جب گرفتار کیا گیا تو ہم دو بہنوں کے علاوہ کوئی بچانے کیلئے باہر نہ نکلا پرویز الٰہی ٰ کو جس انداز سے گرفتارکیا گیا زندگی بھر نہ بھولیں گے، شجاعت کو کبھی نہیں کہا پرویز الٰہی ٰ کو چھڑا کر لائیں رب سے دعائیں ضرور کررہے ہیں، اللہ ہی انکا محافظ ہے، ظہور پیلس میں تالے لگانے اور توڑنے کی باتیں افسوسناک ہیں۔