کراچی:(بیورورپورٹ)ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کےلئے آرٹ مقابلے کا اعلان کر دیاگیا۔
سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق بینک دولت نے 7 مختلف مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کو ڈیزائن کرکے جاری کرنے پر کام شروع کردیا ،نئے نوٹوں کے اجرا میں عموماً 2 سے 3 سال کا عرصے درکار رہتا البتہ سٹیٹ بینک 2سالوں میں نئے نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا پہلا مرحلہ ڈیزائن کا ہوگا،سٹیٹ بینک 10، 20 ، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 کے 7 مختلف مالیت کے 3،3 ڈیزائن آرٹ مقابلے میں جمع کرےگا۔
اعلامیے کے مطابق آرٹ مقابلے میں مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن کردہ کرنسی نوٹ 11 مارچ 2024 تک سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر جمع کراسکیں گے،مقابلے میں منتخب کیے گئے ڈیزائن کو بعد میں ماہر کرنسی نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے زیرگردش بنانے کےلئے حتمی شکل دی جائےگی،سٹیٹ بینک نے کہانئے کرنسی نوٹوں کو حتمی شکل دےکر حکومت کو منظوری کےلئے بھیجا جائے گا، حکومتی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کا اجرا ہوگا،نئے نوٹوں کے اجرا کےساتھ موجودہ سیریز بھی زیر گردش رہے گی، نئے نوٹوں کی وافر سپلائی فراہمی کے بعد موجود ہ سیریز کو مرحلہ وار سرکولیشن سے ختم کیا جائے گا۔
کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان



















