”ووٹ ہی اصل طاقت“،شازیہ وٹو نے پاکستانی امریکن کو ”بےدار“کرنے کی ٹھان لی

نیویارک:(خواجہ فاروق)سیاسی وسماجی خاتون رہنما شازیہ وٹو نے پاکستانی امریکن کو ”بےدار“کرنے کی ٹھان لی۔

مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیاسی وسماجی خاتون رہنما شازیہ وٹو نے کہاعوام کی دن رات خدمت اور پاکستانی نوجوانوں،بزرگوں،بہنوں کو امریکی نظام کاحصہ بنانا مشن ہے،ووٹ کی طاقت ہی اصل طاقت ہے،پاکستانی اپنی اہمیت وطاقت کو دوبالا کرنے کیلئے ووٹ کااندارج لازمی کرائےں اور بلدیاتی ،سٹی کونسل ،امریکی صدارتی ،کانگریس اور سینٹ کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیکر کمیونٹی کی خدمت کریں،پاکستانیوں کے ووٹوں کی تعداد بڑھنے سے ہر بات منوانا آسان ہوگا۔

شازیہ مری نے مزید کہاامریکی نظام کاحصہ بننا کمیونٹی کو مزید مضبوط بنانے کیساتھ عزت بڑھانے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا،بہترین روزگار ملے گا،بچوں کامستقبل تابناک ہوگا۔

سیاسی وسماجی خاتون رہنما نے کہا کمیونٹی کی بے لوث خدمت کاسلسلہ جاری رہے گا،پاکستانی امریکن کو بیدار کرکے رہوں گی،عوامی فلاح وبہبود کامقصد ہے کمیونٹی میں بھی خدمت کاجذبہ پروان چڑھے اور کوئی پاکستانی بے آسرا نہ رہے،دعا ہے پاکستانی امریکن آگے بڑھ کر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر پاکستان کانام روشن کریں،لوگوں کو روزگار وسہولتوں کی فراہمی کیلئے امریکہ میںمزید ڈے کیئر اور فارمیسز بناﺅں گی،واضح رہے شازیہ وٹو اپنا ڈے کیئر اور شازیہ فارمیسی کی صدر بھی ہیں۔