واشنگٹن :(خواجہ فاروق)غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت دنیا بھر میں پہلے نمبرپر آگیا،ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق بھارت کے عام انتخابات سے قبل منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں مودی حکومت کے انتخابات کو بھارت میں پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے پر مبنی غلط معلومات پھیلانے کےلئے ایک اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔
ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ کے متن کے مطابق بھارت میں سماجی خلیج اور پولرائزیشن بڑھنے کا خطرہ ہے،مبصرین کے مطابق مودی حکومت ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی وقتی سیاسی فائدے اور انتخابات میں کامیابی کےلئے بڑے پیمانے پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن (غلط اور گمراہ کن معلومات)کا غیر معمولی استعمال کر رہی ہیں،رپورٹ میں غلط اور گمراہ کن معلومات کو بھارت کےلئے آئندہ 10برس تک سب سے بڑا خطرہ تسلیم کیا گیا۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کا وسیع پیمانے پر استعمال بھارت میں شہری بدامنی، احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کا باعث بھی بن سکتا ہے، غلط معلومات کے پھیلا ﺅ سے بھارتی عوام کی سماجی ہم آہنگی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں،گلوبل رسک رپورٹ میں بھارت کی بی جے پی حکومت کے دبا میں یوٹیوب اور ایکس سے بی بی سی کے گجرات فسادات سے متعلق ڈاکیومنٹری کے لنک کو ہٹانے کا بھی ذکر کیا گیا،رپورٹ کے مطابق اقدام غلط معلومات پھیلانے کے سیاسی ایجنڈے میں سوشل میڈیا کی شمولیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
غلط اور گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں بھارت نمبرون ملک



















