لاہور (پ ر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی تعمیر میں سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی قیادت میں متاثر کن پیشرفت کر رہا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے دن رات انتھک محنت کی جارہی ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی زیر صدارت ایک حالیہ جائزہ اجلاس میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے منصوبہ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ منصوبہ، سی بی ڈی پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے جس کی سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کر رہے ہیں۔ عمران امین نے منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی مقرر کردو مدت میں منصوبے کو مکمل کیا جاسکے۔ جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ فلائی اوور ٹو کی دونوں پئیرز اور ابٹمٹنٹس کیلئے سٹیل فکسنگ کے ساتھ کیپس کی کنکریٹ پورنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ا، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور دیگر اہم شخصیات شامل تھے۔ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوورز، جو سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ کو آپس میں لنک کریگا اور گلبرگ مین بلیوارڈ سے والٹن روڈ تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کریگا۔ جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں ایم ایس سی وال کیلئے کھدائی، گرڈرز کی کاسٹنگ، اور ایم ایس سی وال بلاک کی تیاری شامل ہے۔ مزید برآں، فلائی اوور ون کیلئے پیئرز اور ابٹمنٹس کی سٹیل فکسنگ کا کام جاری ہے، اور سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ پر اسفالٹ کا کام جاری ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی، نیسپاک اور کنٹریکٹر کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے بارے میں پر امید ہیں۔ لاہور کیلئے جدید انفراسٹرکچر کو یقینی بنانا سی بی ڈی پنجاب کی اوّلین ترجیح ہے۔ اس منصوبے کے ساتھ ساتھ، والٹن روڈ اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے جوکہ ٹریفک اور سیوریج کے مسائل کو حل کر یگا، جس سے والٹن اور اس کے آس پاس کی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل کے موثر استعمال پر زور دیا۔ سی بی ڈی پنجاب نے میجر اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ بھی شروع کیا ہے جس سے لاہور کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
لاہور کیلئے جدید انفراسٹرکچر کو یقینی بنانا سی بی ڈی پنجاب کی اوّلین ترجیح ہے:عمران امین



















