فرانس،بھارت مشترکہ دفاعی سازوسامان کی پیداوارپرمتفق

نئی دہلی:(مشرق نیوز)فرانس،بھارت نے مشترکہ دفاعی سازوسامان کی پیداوارپراتفاق کرلیا،اتفاق رائے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دورہ بھارت میں طے پایا۔

،بھارتی حکومت کے بیان میں کہا گیا میکرون ،مودی نے مشترکہ طور پر دفاعی پیداوار، جوہری توانائی، خلائی تحقیق، ماحولیاتی تبدیلی، صحت و زراعت جیسی عوامی خدمات کےلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا،بھارت ،فرانس بھارتی افواج کےلئے ہیلی کاپٹروں ،آبدوزوں سمیت دفاعی ساز و سامان کی تیاری کےلئے مل کر کام کریں گے۔