سمندری:الیکشن2024،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

سمندری:(شبیر کسانہ)سمندری میں الیکشن 2024 میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے ڈی ایس پی سرکل آصف خان کی سربراہی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس سے شروع ہو کر کالج چوک،گوجرہ موڑ،کبڈی چوک تک کیا گیا فلیگ مارچ میں ایس او تھانہ صدر وقاص ہندل،ایس ایچ او تھانہ سٹی اشفاق بٹ،ایس ایچ او تھانہ ترکھانی مدثر اور ایس ایچ او مرید وآلہ عثمان لشاری سمیت وارڈن پولیس،الیٹ فورس نے بھی شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل آصف خان نے کہا فلیگ مارچ کا مقصد سرکل سمندری میں امن و امان کی فضاءقائم رکھنا اور عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہے کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش،شر انگیزی کی ہز گز اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی الیکشن کے حوالہ سے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے تمام ایس ایچ اوز اور اہلکاران کو ڈیوٹی احسن طریقے سے کرنے کی ہدایت کردی۔