گوجرانوالہ پولیس ان ایکشن، حسنین ڈکیت گینگ کے3ارکان گرفتار

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)انچارج سی آئی اے انسپکٹر انصر موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسنین بینک کیش سنیچر گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش قبضے سے 51لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی اور ایک عدد ہنڈا 125موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں حسنین، فاروق اور عامر شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بینک ہائے کے باہرموجود رہ کر ریکی کرتے اور بینک سے بڑی رقم لے کر نکلنے والوں کو ٹارگٹ کرتے اورواردات کےلئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔