الیکشن ٹریننگ میں شرکت نہ کرنیوالے افسروں و ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد)ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر فیاض احمد موہل کا عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ سٹاف کی تربیتی ورکشاپس کا دورہ،فقیر محمد فقیر کالج پیپلز کالونی، گورنمنٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون سمیت دیگر مقامات پر جاری تربیتی عمل کا جائزہ لیا۔
تربیتی ورکشاپ کے شرکاءسے گفتگو کی اور الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے عائد ذمہ داریوں بارے استفسار بھی کیا۔عام انتخابات 2024کے پُر امن،شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ہدایات اور شیڈول کے مطابق سٹاف کی تربیت کا عمل جلد مکمل کیا جائے،ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے والے افسران و ملازمین کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فوکل پرسن الیکشن شبیر حسین بٹ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صوفیہ بلال،سی ای او ایجوکیشن جاوید لطیف، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرفراز حبیب سمیت دیگر ہمراہ تھے۔



















