اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا ہے پاکستانی نوجوان آبادی کا 65 فیصد ہیں، شمولیت و تعاون کے بغیر دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فتح ممکن نہ تھی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا جرات و بہادری سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دیں ، پاک فوج نے پیشہ وارانہ مہارت سے دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑی،ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے پاکستان کےخلاف دشمنوں کے پھیلائے پروپیگنڈے کو مسترد کرنا چاہئے،انوار الحق کاکڑ نے کہاپاکستانی نوجوان قومی سلامتی کے ابھرتے چیلنج سے نبرد آزما ہونے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ،چیلنج پر اسی وقت قابو پایا جا سکتا ہے جب نوجوان، دشمنوں کے پھیلائے پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی طرف سے فراہم کردہ مستند معلومات پر انحصار کریں۔
دریں اثنانگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس ہوا،انوار الحق کاکڑ نے کہا حکومت گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، وزارت توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے موثر، دیرپااور قابل عمل حکمت عملی بنا کر پیش کرے، گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا، انسداد بجلی چوری آپریشن سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیوں میں خاطر خواہ بہتری آئی۔
مزید برآںچین کے نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کوانٹرویومیںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا بی آر آئی کے پہلے مرحلے کے مقاصد سی پیک کی صورت میں حاصل کر لئے،پاکستان کوفعال اقتصادی ملک،مینوفیکچرنگ شعبے میں خود کفیل کرناچاہتے ہیں، مقصد کیلئے پالیسی معقول بنانے،مارکیٹ سطح پرلانے کی ضرورت ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں،سبز و پائیدارترقی پر توجہ دی جارہی ہے،صنعتی میدان میں ترقی سے معاشی استحکام آئے گا،چین کےساتھ شراکت داری پرمبنی تعلقات ہیں۔
وزیراعظم نے کہاچین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے پہلے تعمیراتی مرحلے کی تکمیل سے لوگوں کی روزی روٹی میں بہتری آئی، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ ،توانائی کی کمی کو دور کیا گیا اور اب دوسرامرحلہ بھی بہت گہرا اثر لائے گا،ترقی کیلئے آئی ٹی ،ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا،لوگوں تک صحیح ومعیاری معلومات پہنچانے کی ضرورت ہے،پاکستان انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے، امید ہے آئندہ حکومت معاشی استحکام کو ترجیح دے گی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















