عوام کیلئے اچھی خبر،بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے اچھی خبر،حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کرانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب کی ادائیگیاں روک دی گئیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدر آمد نہیں ہوا،پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی سمری بھیج دی گئی۔

سمری کے مطابق کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کرانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا، سمری میں کہا گیا پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرکے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوں گی،دوسری جانب کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔