لاہور:(کرائم رپورٹر )ڈی آئی خان میں چوکی پر حملہ پسپا،پولیس کی بروقت کارروائی میںدہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔
عثمان انور نے کہا پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی ہوئی اور بھاگنے پر مجبور کر ہو گئے، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہے، ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں کو صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ،ہر حملہ ناکام بنائیں گے۔
پولیس کی بروقت کارروائی،ڈی آئی خان میں چوکی پر حملہ پسپا



















