اسلام آباد:(بیورورپورٹ) شوکت عزیز صدیقی کے الزامات من گھرٹ ہیں،سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
جنرل ( ر ) فیض حمید نے جمع کرائے گئے جواب میں عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ کیا نہ ملا ،نہ ہی نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی، شوکت عزیزخودمان چکے مبینہ ملاقات میں کی گئی درخواست رد کی گئی تھی۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر و جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا،کبھی نہیں کہا 2سال کی محنت ضائع ہوجائےگی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد و من گھڑت اوربعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔
دریں اثنا سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی،بریگیڈیئر (ر) عرفان رامے نے بھی جواب جمع کراتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کردیا۔
شوکت عزیز صدیقی کے الزامات من گھرٹ ہیں: فیض حمید نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا



















