پاکستان کواربوں ڈالر بیرونی فنڈنگ درکار،مہنگائی 18.5فیصد پر رہے گی،آئی ایم ایف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کو رواں سال 25 اور 3 برس میں 71 ارب ڈالرز سے زائد کی بیرونی فنڈنگ درکار،مہنگائی 18.5فیصد کی بلند شرح پر رہے گی،آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ کے بلند خطرات کی نشاندہی کر دی،حکومت نے آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی یقین دہانی کرا دی۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو اگلے 3 سال 71 ارب 88 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے، بیرونی فنڈنگ میں شارٹ فال یا سست روی کی صورت میں حکومت کو مہنگے مقامی قرضوں پر انحصار کرنا پڑےگا،رپورٹ کے مطابق صرف رواں مالی سال 24ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ درکار ہے جبکہ 2025میں 22ارب 24کروڑ ڈالر، 2026میں 24کروڑ 67لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے،پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم غیر پائیدار و بیرونی خطرات زیادہ ہیں، چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں و مختلف ممالک سے بھاری فنانسنگ درکار ہوگی۔۔

آئی ایم ایف نے کہاایکسٹرنل فنانسنگ میں شارٹ فال کی صورت میں مہنگے مقامی قرضوں پرحکومتی انحصار بڑھ جائےگا،نتیجے میں نجی شعبے کیلئے قرضوں کی گنجائش مزید کم ہو جائے گی،فلوز میں تاخیر سے یورو، سکوک بانڈز کے اجرا اور زرمبادلہ ذخائرمیں مشکلات پیش آسکتی ہیں،بیرونی فنڈنگ میں شارٹ فال یا سست روی کی صورت میں پاکستان کو دوست ملکوں کی جانب سے قرضوں کے رول اوور کی ضرورت ہوگی، عالمی سطح پر مہنگائی، سخت شرائط اور تنازعات کے نتیجے میں ایکس چینج ریٹ پر دباﺅ بڑھنے کا خدشہ ہے،بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ آئندہ چند سال تک جاری رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں مہنگائی 18.5 فیصد کی شرح پر رہنے کی توقع ہے، دیہی علاقوں میں شرح 25.9 فیصد تک جا سکتی ہے،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ معیشت کا 1.6 فیصد رہے گا ،مالیاتی اداروں کی جانب سے فنڈنگ میں تاخیر معیشت کو نقصان پہنچا سکتی ہے، مالیاتی اداروں کی جانب سے فنڈنگ میں تاخیر سے روپے کی قدر پر دباو¿ آ سکتا ہے اور عالمی منڈی میں اشیائے خورو نوش مہنگی ہونے سے پاکستانی عوام بھی متاثر ہوں گے،آئی ایم ایف نے کہاجون تک سرکاری ملازمین و پنشنرز کےلئے کوئی اضافہ نہیں ہو گا، ترقیاتی بجٹ میں 61 ارب کی کٹوتی ہو گی،نیپرا بجلی کی قیمت کے تعین میں بروقت نوٹیفکیشن جاری کرے گی، اوگرا گیس کے ریٹ بڑھانے کے نوٹیفکیشن بروقت جاری کرےگا، گیس کے ریٹ میں ششماہی اضافہ بروقت کیا جائےگا۔