ریاض:(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کرنے کااعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کےساتھ تعلقات بحالی کی بات نہیں ہوسکتی،اسرائیل کےساتھ تعلقات کی بحالی کا معاملہ واحد راستہ ہے جس میں فلسطین کےلئے فائدہ حاصل کریں کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے استحکام کی ضرورت ہے، استحکام کے ذریعے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
فیصل بن فرحان نے کہا غزہ تصادم میں کمی اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا سب سے اہم ہے، دیکھ رہے ہیں اسرائیل غزہ اور وہاں کی سویلین آبادی کو کچل رہا جو مکمل طور پرناقابل قبول ہے،روکنا ہوگا۔
اسرائیل سے تعلقات مسئلہ فلسطین کے حل سے مشروط ہیں:سعودی عرب



















