اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
فواد چودھر ی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا انتخابات میں چنا ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں، مجھے گرفتار کیا گیا تاکہ الیکشن سے دستبردار ہوجاﺅں۔
فواد چودھر ی نے دعویٰ کیا ساتھیوں کو ڈرایا دھمکایا ،گرفتار کیا گیا اور بلا جواز ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے،بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں بھی نیب میں شریک ملزم بنایا گیا،الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہوگیا ۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا جیل ٹرائل کرنے کےخلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ،ہائیکورٹ کے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں3 رکنی فل بنچ نے سماعت کی ،فواد چودھری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا، وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔
فواد چودھری نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا



















