اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے واضح کیا ہے عدلیہ کےخلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، عدلیہ کےخلاف ملک میں گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی،عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کےخلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں، ایف آئی اے ، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے اکاو¿نٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کئی سو اکاو¿نٹس مانیٹر کئے گئے ، کارروائی ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہاملک آئین کے تحت چل رہا ہے، آئین کے تحت ہی نگران حکومت قائم ہوئی اور اسی طرح نئی قانونی و آئینی حکومت وجود میں آئے گی، کسی کو بھی ملکی سلامتی کو داو¿ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پر چلائے گئے مواد کے باعث مستقبل میں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے اور ایف آئی اے حکام کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاعدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، عدلیہ کےخلاف ملک میں گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی گئی،عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، عدلیہ مخالف مہم کےخلاف جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار خیال کے حق کی واضح تشریح کی گئی ہے، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے مانیٹرنگ کر رہے ہیں، یہ ملک آئین کے تحت چلتا ہے، آئین کے تحت ہی نگران حکومت قائم ہوئی۔
وزیراطلاعات نے کہاجھوٹ اور غلط معلومات سے چوکنا رہنا ہوگا،عوام ایسی غلط اور جھوٹی خبروں کو آگے بڑھانے سے پہلے تصدیق کریں، عدلیہ کےخلاف مہم ملک کے اندر اور بیرون ملک سے چلائی گئی ۔
دریں اثناپاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے زیر اہتمام اصلاحاتی منشور کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں،8 فروری 2024ءکو صبح 8 بجے پولنگ سٹیشنز کھلیں گے اور پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، انتخابات کے بروقت انعقاد پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، میڈیا کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے، میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی، آئین کے آرٹیکل 140 اور 140 اے کے تحت مقامی حکومتیں مالی، سیاسی اور انتظامی طور پر خودمختار ہوں گی، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو زیادہ اختیارات دیئے گئے لیکن یہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو سکے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا اصل کام قانون سازی اور ملک کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنا ہے، دعوﺅں اور وعدوں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















