اسرائیل یرغمالی واپس لے گا یا لاشیں؟،حماس کاپیغام

تل ابیب،نیویارک:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)حماس نے پیغام دیا ہے اسرائیل یرغمالی واپس لے گا یا لاشیں؟۔

روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنما موسی ابو مرزوق نے کہا یرغمالیوں کی رہائی کےلئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑےگا،اسرئیل 100روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ،تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کرانے کےلئے جراتمندانہ اقدامات کریں۔


ادھر اقوامِ متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نسیبہ نے کہا غزہ کی جنگ واضح طور پر کھلا زخم ہے اب انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے،مزید 100دن انتظار نہیں کر سکتے، خطرات بہت زیادہ ہیں ،امریکہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،لانا نسیبہ نے خبردار کیا 3ماہ سے جاری تنازع کے باعث علاقائی تصادم کا خطرہ ہر روز بڑھ رہا ہے۔