نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سپن بولر مچل سینٹنر کورونا کا شکار ہوگئے
آک لینڈ (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سپن بولنگ آل راو¿نڈر مچل سینٹنر کوویڈ کا شکار ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مچل سینٹنر کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مچل سینٹنر کا معائنہ جاری رہے گا اور وہ اکیلے ہی گھر کیلئے ہیملٹن روانہ ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مچل سینٹنر نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں۔



















