اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے ،ملکی برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے۔
گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا برآمدات میں اضافہ جاری ہے،دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئیں،گزشتہ ماہ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا،تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی،وزیر تجارت نے کہاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے برآمدات کے اہداف حاصل کریں گے۔
برآمدات ماہانہ 8 ارب ڈالرز لےجاناہدف ہے، وزیر تجارت



















