اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے قسطوں پر موبائل فونز دینے کی پالیسی متعارف کرا دی،اطلاق 15 جنوری سے ہوگا۔
وفاقی وزیر عمر سیف نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہابیرون ملک سفر کرنے والے افراد قسطوں کے ذریعے سمارٹ فون کے جدید ترین ماڈلز حاصل کر سکتے ہیں،پالیسی ٹیلی کام انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز کےساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ،بنیادی مقصد ذمہ دار مالیاتی روئیے کو فروغ دینا اور سمارٹ فون کی رسائی میں مسلسل اضافے کو آسان بنانا ہے۔
عمر سیف نے کہاسرمایہ کاروں کو ڈیفالٹس سے بچانے کی کوشش میں موبائل فون بلاک کرنے اور نادہندگان کے ممکنہ طور پر قومی شناختی کارڈ جیسے اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔
قسطوں پر موبائل فونز دینے کی حکومتی پالیسی متعارف



















