امید ہے نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، اویس بلال

سادھوکے(نامہ نگار) نائب صدر کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اویس بلال،چیئرمین ارشد مسعود ویرکا،سینئر نائب صدر افتخار احمد سرویا،ممتاز ماہر تعلیم رانا صدیق،انجینئر حافظ شعیب بلال اور صدر سٹی پریس کلب کامونکے رانا ناصر نے کہا ہے امید ہے نیا سال 2024 عوامی امنگوں کا ترجمان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا،2024 پاکستان کیلئے تاریخی سال ہوگا۔

اپنے بیان میں رہنماوں نے مزید کہانئے سال کی آمد پر پوری قوم کو تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ملک پاکستان کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لئے انفرادی کردار ادا کیاجائے گا۔باہمی اتحاد و اخوت کے جذبوں سے سرشار ہو کر بانی پاکستان قائداعظم کے مشن کو آگے بڑھانا ہے،ہر قسم کے تعصبات، دوریوں اور نفرتوں کو مٹا کر رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہی ہم سب کے مفاد میں ہے۔