ساہیوال پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، تمام افراد ملکر ادارے کی بہتری کیلئے کام کریں: چوہدری اشرف

ساہیوال (بیورو رپورٹ) ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ)کے الیکشن سال 2024ءمکمل۔ گرینڈ گروپ لیڈر عزیز الحق گورایہ کے گروپ سے رانا جاوید نثار تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے سالانہ انتخابات سال 2024ءکے الیکشن چیئرمین پریس کلب چوہدری اشرف الیکشن کمیشن و ممبران عزیز الحق گورایہ، راحیل آزاد کی نگرانی میں مکمل ہوئے جس میں رانا جاوید نثار تیسری مرتبہ صدر، سینئر نائب صدر سردار اقبال، نائب صدر مرزا خالد ندےم، نائب صدر نوید غنی چوہدری، جنرل سیکرٹری رضوان طاہر، جوائنٹ سیکرٹری سلیم کاٹھیا، فنانس سیکرٹری شاہد رفےق، انفارمیشن سیکرٹری میاں رمضان، ڈپٹی سیکرٹری ارشد فریدی، ایگزیکٹو ممبران عمران ارشاد، رانا مزمل سعید، میاں مشاق احمد اور محمد عرفان منتخب ہوگئے۔ منتخب عہدیداران سے گرینڈ گروپ لیڈر عزیز الحق گورایہ نے حلف لیا۔ اس موقع پر چیئرمین ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) چوہدری اشرف نے کہا کہ ساہیوال پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران شہر کے مسائل کو حل کرنے اور پریس کلب کی بہتری کےلئے کام کریں۔ بعد میں عزیز الحق گورایہ اور صدر ساہیوال پریس کلب رانا جاوےد نثار نے کہا کہ تمام صحافی قابل احترام ہیں، انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی تمام صحافی ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ)کے پلیٹ فارم پر اکٹھے رہیں گے۔