کوٹ چھٹہ:(تحصیل رپورٹر )گزشتہ روز چوٹی بالا میں بغلانی قوم کا مشترکہ اجلاس کٹھ ہوا جس میں وڈیرہ میر ہزار خان بغلانی کی پگ اس کے بیٹے وڈیرہ خالد خان بغلانی کے سر باندھی گئی اور اسے وڈیرہ میر ہزار خان بغلانی کا جانشین مقرر کیا گیا۔
اس موقع پر وڈیرہ خالد خان بغلانی نے اپنی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مرتے دم تک برادری کے ہر مشکل وقت میں برادری کے ہر فرد کا ساتھ دوں گا انہوں نے کہا کہ اپنی برادری اور علاقے وسیب کی ترقی کے پیش نظر آنے والے الیکشن میں برادری کی صلاح مشورہ کے ساتھ ملک اور وسیب کی خیر خواہ سیاسی پارٹی سے الحاق کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر مظہر علی خان بغلانی نے وڈیرہ خالد خان بغلانی کو مبارکباد دی اور کہا ہماری قوم برادری کی بھلائی اسی میں ہے متحد رہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں۔
بغلانی برادری کے بزرگوں اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی اور اپنے بڑوں کے فیصلے کی تائید کی اس موقع پر ڈاکٹر مظہر علی بغلانی عبدالحمید خان بغلانی حبیب خان بغلانی ڈاکٹر اکبر خان بغلانی۔ مشتاق خان بغلانی ڈاکٹر برکت خان بغلانی غفار خان بغلانی فیض کریم خان بغلانی۔ رفیق خان بغلانی شاہنواز خان بغلان عاشق خان بغلان ستار خان بغلانی نعیم خان بغلانی شیر جان خان لغاری اقبال خان بغلانی اسماعیل خان بغلانی یعقوب خان بغلان طاہر خان بغلان عارف خان بغلانی سمیت بغلانی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مشکل وقت میں برادری کے ہر فرد کا ساتھ دونگا ، میر ہزار خان بغلانی



















