پٹرولنگ پولیس چوٹی بالا کی کارروائی، 2 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

کوٹ چھٹہ(تحصیل رپورٹر )پیٹرولنگ پولیس پوسٹ چوٹی بالا کی ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
پٹرولنگ پولیس چوٹی بالا نے ماہ دسمبر میں 2 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے اور2 عدالتی مفرور گرفتار کرکے تھانہ چوٹی زریں کے حوالے کیے، غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ چوٹی زریں بندکیا، متعدد کم عمر ڈرائیورکے والدین سے حلف نامے لیے آئندہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو بائیک اور گاڑیاں چلانے نہیں دینگے۔

مزید برآں روڈ قوانین پر عملدرآمد کراتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواران بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں اوور لوڈ گاڑیاں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ترپال کے بغیر مٹی لوڈ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف 400 کے قریب چالان کیے۔

روڈ پر سفر کرنے والے پریشان حال لوگوں کی مدد کی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت کو بہترین رکھنے کے لیے روڈ کے نزدیک عارضی تجاوزات کو ہٹوایا بلا نمبر موٹر سائیکل کے خلاف موٹر وہیکلز آرڈیننس کے تحت پوسٹ ہذاپر متعدد موٹر سائیکل بند کر کے رجسٹریشن کاغذات بنوا بذریعہ E پولیس ایپ ہزاروں افراد اور گاڑیاں چیک کیں۔یہ سب انچارج پوسٹ چوٹی بالا عبدالجبار سب انسپکٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔اس موقع پر امدادحسین Asi اصغر Asiصادق Asi و دیگر اہلکار موجود تھے۔