اسلام آباد (بیورورپورٹ)IMFکی ایک اور شرط پوری،پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4.44 ہزار ارب سے زائد کا ٹیکس جمع کرلیا،ٹیکس ہدف سے 335 ارب زیادہ ہے۔
سیلز ٹیکس20 فیصد اضافے کےساتھ 1.5 ہزار ارب جمع کیا گیا جو مقررہ ہدف سے 220 ارب کم ہے، بنیادی وجہ امپورٹس میں کمی رہی۔
چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ایف بی آر اگلے ماہ نیا سرکولر جاری کرے گا،ریٹرن جمع نہ کرانے پر بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن بند کردئیے جائیں گے۔
IMFکی ایک اور شرط پوری،4.44ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا



















